Friday, May 17, 2024

کسی حکمران نے فوج کو اپنی پارٹی منشور کے پیچھے کھڑے ہونے کی بات نہیں کی ، احسن اقبال

کسی حکمران نے فوج کو اپنی پارٹی منشور کے پیچھے کھڑے ہونے کی بات نہیں کی ، احسن اقبال
December 6, 2018
سکھر (92 نیوز) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا فوج آئین کے پیچھے کھڑی ہے۔ کسی حکمران نے فوج کو اپنی پارٹی منشور کے پیچھے کھڑے ہونے کی بات نہیں کی۔ سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں احسن اقبال نے کہا فوج و عدلیہ آئین کے ساتھ ہے۔ حکومتی نالائقی کے پیچھے نہیں۔ احسن اقبال نے کہا قومی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔ کارکردگی پیش کرنی چاہیے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے ایجنڈے یا منشور کے لئے اداروں کو استعمال کرنا ملکی مفاد نہیں۔ مسلم لیگ ن کا موقف دو ٹوک ہے۔ ہم آئین کی حکمرانی کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔