Tuesday, May 21, 2024

کسی جنگی طیارے کی بمباری کی حمایت نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی

کسی جنگی طیارے کی بمباری کی حمایت نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی
May 21, 2021

نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا، کسی جنگی طیارے کی بمباری کی حمایت نہیں کرسکتا۔

دوران انٹرویو انہوں نے کہا، مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی حل سے حل کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کی پوسٹ ویڈیوز نے عالمی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حالات بدل رہے ہیں، عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے اور غزہ میں جنگ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔ اسرائیل کو شکست ہو رہی ہے، وہ اپنے رابطوں کے باوجود میڈیا وار میں بھی ہار رہا ہے۔ دنیا بھر کے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور اس پاگل پن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر غور کیا گیا۔