Wednesday, April 24, 2024

کسی بھی کمیونٹی پر حملہ ہو تو اس کیخلاف کھڑے ہونا چاہیے، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا مسلمانوں کی حمایت میں بیان

کسی بھی کمیونٹی پر حملہ ہو تو اس کیخلاف کھڑے ہونا چاہیے، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا مسلمانوں کی حمایت میں بیان
December 10, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے مسلمانوں کی حمایت کر دی۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ  دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ فیس بک کی ایک پوسٹ میں مارک زکربرگ نے  کہا کہ کیلیفورنیا اور پیرس میں حملوں کے بعد مسلمانوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت یہودی میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر کسی بھی کمیونٹی پر حملہ ہو تو اس کے خلاف کھڑے ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اگرآج کسی اور پر حملہ ہوا ہے تو کل آپ پر بھی حملہ ہو سکتا ہے۔ کسی کی آزادی پر حملے سے سب کو دکھ ہو گا۔