Saturday, May 18, 2024

کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے بھرپور انداز سے تیار ہیں ، آرمی چیف

کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے بھرپور انداز سے تیار ہیں ، آرمی چیف
January 25, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے نزدیک لائن آف کنٹرول کے ماحول میں بریگیڈ کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ جس میں ٹینکوں، ٹینک شکن ہتھیاروں، توپ خانے اور فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد جنگ کے حقیقی ماحول میں سپاہ کی تربیت تھی۔ اس موقعہ پر آرمی چیف نے سپاہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آرمی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سخت تربیت اور تیاری کے اعلیٰ معیار سے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ ممکن ہے۔ مادر وطن کے دفاع مستعد اور کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے بھرپور انداز سے تیار ہیں۔