Friday, May 10, 2024

کسی بھی فورم پر اصل دوہری شہریت کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے ، فیصل واڈا

کسی بھی فورم پر اصل دوہری شہریت کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے ، فیصل واڈا
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فیصل واڈا نے نااہلی کیس میں کہا کسی بھی فورم پر اصل دوہری شہریت کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں وکیل بیرسٹر معید کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر معید نے کہا الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ، فیصل واڈا کے مستعفی ہونے کے بعد سماعت نہیں کر سکتا، ایک فوٹو کاپی پر یہ کیس چلایا جارہا ہے، این اے 249 سے فیصل واوڈا استعفی دے چکے ہیں، درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہے۔

فیصل واڈا بولے کسی بھی فورم پر اصل دوہری شہریت کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے، اگر کہیں یہ ثابت ہو جائے تو بے شک مجھے پھانسی چڑھا دیں، جس پر کمیشن کا کہنا تھا کہ جب قانون میں یہ سزا نہیں ہے تو ہم کیسے دے سکتے ہیں۔ فیصل ووڈا کو روسٹم سے ہٹا دیا گیا۔

ممبر کے پی کے ارشاد قیصر بولے ایک دفعہ کی نااہلی ہمیشہ کی نااہلی ہوتی ہے، جس پر فیصل ووڈا کے وکیل کا کہنا تھا کہ آپ مائینڈ نہ بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گذاروں کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست گذاروں سے فیصل واڈا کے جواب پر تحریری جواب مانگ لیا۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے ، پی ڈی ایم کے سیاسی لاوارثوں نے میرے خلاف سیاسی کیس بنایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا نااہلی کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی جس پر  فیصل واڈا نے الیکشن کمیشن کورٹ روم میں سجدہ کیا۔ کمیشن کے باہر پی ٹی آئی سینیٹر کی صحافی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔