Tuesday, April 23, 2024

کسی بھی فارمیٹ میں رکھنے کا فیصلہ پی سی بی کریگا، اسد شفیق

کسی بھی فارمیٹ میں رکھنے کا فیصلہ پی سی بی کریگا، اسد شفیق
August 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے ڈومیسٹک  کرکٹ کھیل رہا ہو ں اور  اچھا پرفارم بھی کر رہاہوں ، کسی بھی فارمیٹ میں رکھنے کا فیصلہ پی سی بی کریگا۔ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ نئے کھلاریوں میں پرفارمنس دکھانے کی اہلیت ہے ، حارث سہیل اور امام الحق نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ،سینئر کے جانے کے بعد میں نے اوراظہر علی نے ذمہ داری لینی ہے، لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہے،اس پر کام کریں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ڈومیسٹک کے میچ ملیں گے تو اچھی تیاری ہوجائیگی، لمبی گیپ آجائے توکھلاڑی کیلئے مشکل ہوجاتا ہے، پریکٹس نہ ہو تو مشکل ہوتی ہے، 5 سے 6 نمبر پر بلے بازی کرتا ہوں ، چھٹے نمبر پر رنز بنانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  مصباح الحق فٹنس پر بالکل سمجھوتہ نہیں کرتے ، وہ جونیئرز کیساتھ بیٹھتے ہیں اور ان سے بات بھی کرتے ہیں ۔ جب کوئی سیریز ہاری جائے تو کسی ایک شعبے کی وجہ سے نہیں بلکل طور ٹیم ناقص کارکردگی پر  ہاری جاتی ہے ۔