Saturday, April 20, 2024

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہزارہ کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ صحافیوں نے سیکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں جانب بھارتی فورسز ہمارے کشمیری بھائیوں کو نشانہ بناتی ہیں، جبکہ بھارتی فوج فائرنگ کے جواب میں ان کی فوجی چیک پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈی آئی ایس پی آر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر کسی بھی مہم جوئی کا انتہائی مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔