Thursday, March 28, 2024

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، شاہ محمود قریشی

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، شاہ محمود قریشی
May 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ بھارت پرامن رہو، ہوش کے ناخن لو، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا بھارت، پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے،مگر اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے، آج پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا، ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔