Thursday, March 28, 2024

کسی بھی ادارے کو مشروط یا غیرمشروط بلانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کسی بھی ادارے کو مشروط یا غیرمشروط بلانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے: وزیراعلیٰ سندھ
December 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی میں سب کا حصہ ہے‘ کسی بھی ادارے کو مشروط یا غیرمشروط بلانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے کپتان وہ ہیں اور رہیں گے‘ کیا صرف سندھ میں ہی کرپشن ہے ؟ سائیں کا سوال۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری نثار علی خان‘ اسحاق ڈار‘ انور سیال‘ مراد علی شاہ شریک تھے۔ بعدازاں وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کراچی آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں تاہم رینجرز اختیارات پر تحفظات دور ہونے چاہئیں۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن صوبائی معاملہ ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری پر کوئی جرم نہیں وہ طبیعت کی خرابی کے باعث ملک سے باہر ہیں۔ سائیں سرکار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی کامیابی اور ناکامی کو وزیر داخلہ چودھری نثار علی کے دورہ کراچی سے مشروط کر دیا اور کہا کہ ملاقات سے کسی حد تک مطمئن ہوں مگر رینجر اختیارات کا معاملہ حل ہونے تک بات نہیں بنتی۔