Friday, April 26, 2024

کسی اور کے کہنے پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد چودھری

کسی اور کے کہنے پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد چودھری
June 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی اور کے کہنے پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1275875872655003650?s=20 فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ جب تک وزیر اعظم کو مجھ پر اعتماد ہے میں وزیر رہوں گا، کہا کہ سیاست کمزور دلوں کا کھیل نہیں ہے۔ اس سے قبل وزراء کے متنازعہ بیانات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز وزراء سے الگ الگ ملاقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران سامنے آنے والے وفاقی وزراء کے مابین اختلافات کو دور کرنے کے لئے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان میں وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں۔