Friday, March 29, 2024

کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ !!! موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ !!! موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان
December 3, 2015
کراچی (92نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آٹو انڈسڑی کے لیے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔ ایس آر او کے مطابق آٹو سیکٹر پر لگی کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آراو 1189 کے مطابق آٹو سیکٹر پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جاری ایس آر او کے تحت موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 32.5 فیصد سے بڑھا کر 33.5 فیصد کر دی گئی۔ حکومت نے ایک سال کے لیے موٹر سائیکل کے پارٹس کی امپورٹ پر 28.75 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ایس ار او کے اجرا سے چھوٹ کے خاتمے کے بعد موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی درآمد پر 33.5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی کو 15 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایس آر او کے مطابق ٹریکٹرز اور دیگر زرعی اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 26 فیصد کر دی گئی ہے۔ نان سی این جی بسوں کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی 30 سے 31 فیصد کر دی گئی ہے۔ فور اسٹروک آٹو رکشوں کے علاوہ تمام رکشوں پر لگی کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد اضافے کے بعد 18.5فیصد ہو گئی ہے۔ ایسی تمام گاڑیان جن کا وزن 5 ٹن سے زیادہ ہو ان کی درآمد پر ڈیوٹی 25 سے 26 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ایسی تمام گاڑیاں جن کا وزن 5 ٹن سے کم ہو ان پر عائد ڈیوٹی 30 سے 31 فیصد کر دی گئی ہے۔