Thursday, April 25, 2024

کسٹم حکام کی کارروائی ، کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی سمگل ناکام بنا دی

کسٹم حکام کی کارروائی ، کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی سمگل ناکام بنا دی
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز اور کسٹم حکام نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور ساڑھے تین کلو ہیروئن برامد کرلی۔ ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کے بعد اسلام ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی دوسری بڑی کارروائی ہوئی۔ کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان پی کے 233 پر اسلام آباد سے دبئی جا رہے تھے۔ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔ دوسری طرف ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز بھی ان ایکشن ہو گئی اور منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ نیوائیرپورٹ اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافروں عثمان اور بلال کےقبضے سے ساڑھے تین کلو ہیروئن برامد کرلی گئی۔ دونوں ملزمان نے ہیروئن ڈنر سیٹ کی پلیٹوں میں چھپا رکھی تھی۔ تمام ملزمان کو تفتیش کیلئے تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔