Sunday, September 8, 2024

کسٹم انٹیلی جنس کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر چھاپہ ،1059 موبائل سیٹ پکڑ لئے

کسٹم انٹیلی جنس کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر چھاپہ ،1059 موبائل سیٹ پکڑ لئے
April 26, 2015
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)کسٹم انٹیلی جنس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر چھاپہ مار کر دبئی سے پاکستان اسمگل کئے جانیوالے دس سو انسٹھ موبائل سیٹ قبضہ میں لے لئے۔ تفصیلات کےمطابق  کسٹم حکام کو خفیہ اطلاع ملنے پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کی اور دنیا کے معروف کمپنیوں کے موبائل سیٹ قبضے میں لے لئے۔ موبائل غیر قانونی طور پر دبئی سے پاکستان اسمگل کئے جارہے تھے۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق موبائل سیٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔