Friday, April 19, 2024

کسٹم انٹیلی جنس نے ایمنسٹی سکیم کے تحت کلیئرکی گئی غیر قانونی گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی

کسٹم انٹیلی جنس نے ایمنسٹی سکیم کے تحت کلیئرکی گئی غیر قانونی گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نےایمنسٹی سکیم کے تحت پانچ ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر کلیئر قرار دی گئی گاڑیوں کے خلاف کسٹم انٹیلی جنس کوتحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایف ائی اے اس حوالے سے پہلے ہی تحقیقات شروع کرچکی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کسٹم انٹیلی جنس نے ایمنسٹی سکیم کے تحت غیرقانونی  طورپر کلیئر کی گئی گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔ ایمسنٹی سکیم کے تحت کلیئر کی گئی گاڑیوں کی فہرست نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی ، غیر قانونی طور پر کلیئر کی گئی اڑیوں میں آٹھ سوسی سی سے لیکر چار ہزار سی سی تک کی گاڑیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  کوئٹہ ،کراچی،حیدرآباد ،سمبڑیال اور پشاور کے کسٹم کلکٹریٹ کے ذریعے سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر گاڑیاں کلیئر کروائی گئیں ۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ  بیرون ملک کھڑی گاڑیوں کو بھی کسٹم حکام نے بنا چیکنگ کلیئر قراردے دیا تھا ۔ گاڑیوں کو کلیئر کرنے میں کسٹم کے پندرہ افسران ملوث بتائے جاتے ہیں جبکہ ایمنسٹی سکیم کے تحت پچاس ہزار سے زائد گاڑیوں کو کلیئرقرار دیا گیا تھا۔