Thursday, May 2, 2024

کسٹم انسپکٹر قتل کیس ، ماڈل ایان علی نے گرفتاری سے بچنےکیلئے درخواست جمع کرادی

کسٹم انسپکٹر قتل کیس ، ماڈل ایان علی نے گرفتاری سے بچنےکیلئے درخواست جمع کرادی
September 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ڈالر گرل ایان علی نے کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کیس میں گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت میں درخواست دے دیدی کہتی ہیں تحقیقات میں تعاون کررہی ہوں تفتیشی افسر کوحکم دیا جائے گرفتار نہ کرے ماڈل نے ای سی ایل کیس سے متعلق اضافی دستاویزات کی اجازت کےلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کےمطابق کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری قتل کیس میں ماڈل ایان علی راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئیں  ایان علی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دائر کردی کہتی ہیں تفتیش میں تعاون کررہی ہوں لیکن پولیس بیان ہی ریکارڈ نہیں کررہی درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ وہ بیان قلمبند کرے  ساتھ ہی گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی دیا جائے دوسری جانب ایان علی کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست بھی جمع کرادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ او دیگر حکام عدالتی احکامات کی توہین کررہے ہیں معاملہ عدالت میں زیرالتواءہونے کے باوجود وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا اس وقت ایان علی جیل میں تھی شامل تفتیش ہونے کے باوجود ہراساں کیا جارہا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کوتحفظ فراہم کرکے معاشی قتل سے بچایا جائے۔