Tuesday, May 7, 2024

کسانوں کو خوشحال کرنا وقت کی ضرورت ہے ، چودھری پرویز الہٰی

کسانوں کو خوشحال کرنا وقت کی ضرورت ہے ، چودھری پرویز الہٰی
December 23, 2020

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کسانوں کو خوشحال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کے لئے آنے والے مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدے داروں سے بات چیت میں کہا کسانوں کی خوشحالی وقت کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی ضلع راولپنڈی کا دورہ اور ورکر کنونشن سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ق بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو ترجیح دی جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کارکنوں کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔