Sunday, May 5, 2024

کسانوں کا پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر احتجاج،وزیراعظم نے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنادی

کسانوں کا پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر احتجاج،وزیراعظم نے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنادی
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمظاہرہ کیا وزیراعظم نے معاملے کاجائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے  باہرکسانوں نے  احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہزاروں لیٹر دودھ پارلیمںٹ ہاوس کے باہر سڑکوں پرضائع کر دیا ۔ مظاہرہ کرنے والے کسانوں کا کہنا تھا بجٹ میں کسانوں کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا، حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کرے۔ اس موقع پرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسانوں سے مذاکرات کے لیے پہنچے تاہم کوئی نتیجہ نہ نکلا جس کے بعد وزیرِ خوراک سکندر بوسن اور کسان رہنماؤں کے  مذاکرات ہوئے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا تھا، کمیٹی نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے تو احتجاج ختم کردیں گے ورنہ یہیں بیٹھے ہیں۔