Saturday, April 27, 2024

کسانوں نے نئے بجٹ سے بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں

کسانوں نے نئے بجٹ سے بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں
June 11, 2020

ملتان ( 92 نیوز )ملتان میں کسانوں  نے نئے بجٹ سے بہتری کی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ، تبھی تو کسان دوست بجٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وطن عزیز کو کورونا وائرس جیسی وباء اور ٹڈی دل جیسی آفت کا سامنا ہے - ایسے میں حکومت نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے ، حسب روایت کسانوں نے نئے بجٹ میں کھادیں ، چینی اور آٹا سستا اور ٹیوب ویل بل پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کپاس کی امدادی قیمت کم سے کم 4 ہزار روپے مقرر کرے اور بجٹ میں کسان اور مزدور کے بچوں کے لئے سرکاری نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ رکھے تاکہ انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔

مہنگائی اور جعلی زرعی ادویات کے ستائے کاشتکار صوبہ بھر میں کسان مارکیٹوں کے قیام کو عملی شکل دینے کا مطالبہ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

کسان کہتے ہیں کہ حکومت ہر بار عوام اور کسان دوست بجٹ پیش کرنے کا وعدہ تو کرتی ہے مگر اسے وفا کرنا بھول جاتی ہے ۔