Sunday, September 8, 2024

کسانوں اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام !!! پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، منتشر کرنے کےلئے پولیس کا ڈنڈا بردار دستہ تیار

کسانوں اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام !!! پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، منتشر کرنے کےلئے پولیس کا ڈنڈا بردار دستہ تیار
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں مال روڈ پر کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں نے زرعی اصلاحات کیلئے مال روڈ اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔ آج انتظامیہ نے کسانوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر کسانوں کا موقف تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گے جس سے دونوں فریقین میں ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی کارروائی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی ڈنڈا بردار فورس بھی تیار کھڑی ہے جو صرف حکام بالا کے احکامات کی منتظر ہے۔ دوسری جانب کسانوں کے مظاہرے کے باعث مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک شدید جام رہی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو احتجاج کا ہے مگر اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مظاہروں کیلئے کوئی الگ جگہ مختص کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین سرکاری افسروں کو تو نہیں روکتے جبکہ عام لوگوں سے تو تکرار کی جاتی ہے۔