Saturday, April 20, 2024

کسان اتحاد کے رہنما پریس کلب کے باہر سے گرفتار،وزیر اعلٰیٰ کے حکم پر رہا

کسان اتحاد کے رہنما پریس کلب کے باہر سے گرفتار،وزیر اعلٰیٰ کے حکم پر رہا
March 25, 2015
لاہور(92نیوز)پولیس نے پریس کلب کے باہر کسان اتحاد کے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو رہنماوں سمیت گرفتارکرلیا۔ جبکہ پولیس حکام کے مطابق کسان شہر کو ہائی جیک کرنے آئے تھے، اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کنونشن کی اجازت نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا، گاڑیوں میں بھر بھر کے حوالات میں بند کر دیا۔ کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چودھری انور نے گرفتاری سے قبل میڈیا کو بتایا کہ لاہور کی انتظامیہ نے انہیں کسان کنونشن کی اجازت دے کر واپس لے لی۔ پُرامن کسان تو بجلی کے زائد بلوں، گندم کی خریداری نہ ہونے اور کسانوں پر ناجائز مقدمات کے خلاف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اپنے وعدے یاد دلوانے کے لیے باہر نکلے ہیں۔ کسان رہنماﺅں نے صوبہ بھر سے لاہور آنے والے قافلوں کو بسوں سمیت پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام گرفتار کسانوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔