Thursday, April 25, 2024

کسان اتحاد کے رہنما ملک اشفاق لنگڑیال انتقال کر گئے

کسان اتحاد کے رہنما ملک اشفاق لنگڑیال انتقال کر گئے
November 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) کسان اتحاد کے رہنما ملک اشفاق لنگڑیال انتقال کرگئے۔ کسان اتحاد نے پولیس کی جانب سے شیلنگ اورلاٹھی چارج کو موت کی وجہ قراردے دیا۔ چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود الحق کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث اشفاق لنگڑیال کی موت واقع ہوئی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد  جناح اسپتال پہنچے اور کسان اتحاد کے سربراہ چودھری انور سے ملاقات کی۔ چودھری منظور احمد نے کہا کہ اشفاق لنگڑیال کی موت نے فاشسٹ حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چودھری انور نے کہا ہم مطالبات لے کر آئے تھے ہمیں موت مل گئی۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کسان اتحاد کے دھرنے میں زخمی کسان اشفاق لنگڑیال کی موت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔