Friday, April 19, 2024

کسان اتحاد کے دوسرے دھڑے کا پنجاب اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج‘ دھرنا دیدیا

کسان اتحاد کے دوسرے دھڑے کا پنجاب اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج‘ دھرنا دیدیا
May 23, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے دوسرے دھڑے نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیدیا۔ مال روڈ پر ٹریفک جام، مظاہرین کی راہگیروں سے ہاتھا پائی۔ کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک مال روڈ خالی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے دوسرے دھڑے سے تعلق رکھنے والے کسان مال روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کامطالبہ ہے کہ یوریا کھاد سمیت دیگر زرعی سامان پر جی ایس ٹی سمیت تمام ٹیکس ختم‘ بجلی سستی کرنے کے علاوہ بھارت سے زرعی اجناس کی ٹیکس فری درآمد پر پابندی عائد کی جائے۔ کسانوں نے کہا کہ حکومت کے کسان پیکج سے عام کسان کو کچھ نہیں ملا۔ پنجاب حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے مشکلات بڑھا رہی ہے۔ کسانوں نے مظاہرے کے دوران ٹائر بھی جلائے جس سے ٹریفک بری طرح جام رہی اور ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔ ڈنڈا بردار مظاہرین نے راستہ مانگنے والوں کودھکے دیے اور تلخ کلامی بھی کی۔ مظاہرین نے اعلان کیاکہ مطالبات کی منظوری تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ Kisan