Thursday, April 25, 2024

کسان اتحاد اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، وزیراعلیٰ کی کسانوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

کسان اتحاد اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، وزیراعلیٰ کی کسانوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی
May 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کسان اتحاد اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کسانوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کسانوں سے ملکر کر بلوں کا طریقہ کار وضع کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ایوان وزیراعلیٰ میں رات گئے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے بلوں  کے حوالے سے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کاشتکاروں کے نمائندوں سے مل کر بلوں کا طریقہ کار وضع کرے گی اور میپکو اور لیسکو کو 30 مئی تک کنکشن نہ کاٹنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وفاقی حکومت سے متعلقہ مسائل کیلئے وفد کے ہمراہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔