Wednesday, April 24, 2024

کس کے سر سجے گا دنیا کی حسین ترین لڑکی کا تاج ؟ فیصلہ ہو گا آج

کس کے سر سجے گا دنیا کی حسین ترین لڑکی کا تاج ؟ فیصلہ ہو گا آج
December 19, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) 65 ویں مس ورلڈ کے مقابلے کا فائنل چین کے شہر سانیا میں ہو گا۔ مقابلے میں دنیا کی 121 حسینائیں شرکت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مس برازیل کیتھرینا چوئے، مس فلپائن ہلینی پرنگا، مس ویتنام ترن نگوک، مس آسٹریلیا زیس الیگزینڈرا اور مس انڈیا ادتی آریا کے درمیان مس ورلڈ کے تاج کیلئے سخت مقابلہ ہے۔ مس ورلڈ کے شو کو دنیا بھر کے 50سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے آرگنائزیشن نے خصوصی ایپ بھی متعارف کرائی ہے۔ مس ورلڈ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت تک مختلف مراحل میں مقابلہ جیتنے والی حسیناوں میں کیمرون، ایکواڈور، فرانس، بھارت، لبنان، فلپائن،روس، تھائی لینڈ، وینزویلا اور ویتنام کی حسینائیں شامل ہیں۔ مس ورلڈ 2014 ءکا اعزاز جنوبی افریقی حسینہ رولینا اسٹراس نے حاصل کیا تھا جبکہ 2013 ءمیں فلپائنی میگن ینگ کو دنیا کی حسین ترین لڑکی کا تاج پہنایا گیا تھا۔