Friday, April 19, 2024

کس کی بنی ہے اس عالم ناپائیدار میں !!! پنجاب کی مختلف جیلوں میں 9 قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے

کس کی بنی ہے اس عالم ناپائیدار میں !!! پنجاب کی مختلف جیلوں میں 9 قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے
October 20, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ دو مجرموں کی پھانسی صلح کے باعث روک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم خلیل نے 2003ءمیں نواں کوٹ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم ندیم نے 16 برس قبل شادباغ میں مخالف کو قتل کیا۔ بہاولپور سنٹرل جیل میں 2005ءمیں میکلوڈگنج میں بیوی سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرم مصطفی کو پھانسی دی گئی جبکہ مجرم شاہد کی پھانسی مدعی کے ساتھ صلح ہونے پر ٹل گئی۔ ملتان میں بھی قتل کے مجرم اسلم کی پھانسی صلح کے بعد روک دی گئی۔ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں 2003ءمیں مخالف کو قتل کرنے والے مجرم فاروق کو پھانسی دی گئی۔ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں تین مجرموں امجد، بشیر اور علیق شاہ کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ فیصل آباد سنٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں سعید اور اکرم کو پھانسی دی گئی۔