Saturday, April 27, 2024

کس نے کہا کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

کس نے کہا کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
February 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) ماسک کی قلت سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کس نے کہا کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے۔ لوگوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے لوگوں میں خوف پیدا کر کے ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا گیا ہے۔ کمرہ عدالت میں موجود بچی نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔ عدالت نے بچی سے پوچھا کہ آپ نے ماسک کہاں سے لیا؟بچی نے جواب دیا کہ مارکیٹ سے بہت مشکل سے ملا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صحت، کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ ماسک کی اچانک قلت کیسے ہوئی؟ماسک دگنتی قیمت میں کیوں فروخت ہو رہا ہے ؟ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔ ادھر کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ہونے کے معاملے پر شہری نے سندھ حکومت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد شہر میں خوف کی فضاء ہے۔ شہر میں حفاظتی ماسک موجود ہی نہیں ہے، اچانک قلت ہو گئی ہے۔