Sunday, September 8, 2024

کس موسم میں انسان کا وزن بڑھ جاتا ہے ؟ طبی ماہرین نے ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا

کس موسم میں انسان کا وزن بڑھ جاتا ہے ؟ طبی ماہرین نے ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا
January 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سردیوں میں وزن کیوں بڑھتا ہے ؟ اس سوال کا جواب ایک نئی تحقیق نے دیا ہے جس کے مطابق انسانوں میں لاشعوری طور پر زیادہ کھانے کی خواہش ہے جو اسے خاص طور پر موسم سرما میں زیادہ کھانے کے لیے تیار کرتی ہے۔ ماہرین حیاتیات کے مطابق انسانی ارتقاءپر ایک فوری نظر ڈالنے سے پتا چلتا ہے کہ ابتدائی انسانوں میں موٹاپا خطرات سے مقابلہ کرنے یا بقا کے لیے ضروری تھا جبکہ دوسری طرف کم وزنی ہونا کمزوری کی علامت تھی۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ابتدائی انسانوں میں زیادہ کھانے کی خواہش تھی اور ان میں موٹاپے سے بچنے کی محدود صلاحیت تھی جبکہ خاص طور پر ان میں موسم سرما میں زیادہ کھانوں کی شدید خواہش پائی جاتی تھی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے اندر میٹھے اور غیرصحت مند کھانوں کی لالچ پر قابو پانے اور موٹاپے سے بچنے کے لیے ایک ارتقائی میکانزم اب تک نہیں ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ فطرت نے ہمیں پیٹ بھر جانے کا احساس کرنے کی صلاحیت سے نوازا ہے لیکن مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ مصنوعی کھانوں کے لیے بہت کم مزاحمت رکھتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ آج کے جدید کھانوں میں مٹھاس اور ذائقہ زیادہ ہے جو انسانوں میں کھانے کی خواہش پیدا کرتا ہے اور یہ خواہش بہت طاقتور ہوتی ہے کسی بھی کمزور ارتقائی میکانزم کے مقابلے میں جو ہمیں بتائے گا کہ اب کھانے سے ہاتھ روک لیا جائے۔ لوگ موسم گرما کے دوران کم کھاتے ہیں کیونکہ بھوک اور درجہ حرارت ریگولیشن کے درمیان ایک بائیو کیمیکل لنک ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو مستحکم بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کھانے سے جسم میں مزید حدت پیدا ہوتی ہے۔