Friday, May 3, 2024

کریگ ایرون نے 130رنز بنا کر زمبابوے کو نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح دلا دی

کریگ ایرون نے 130رنز بنا کر زمبابوے کو نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح دلا دی
August 3, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے میچ میں سات وکٹ سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔ زمبابوے نے تین سو چار رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ون ڈے میچ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو تین رنز بنائے جسے زمبابوے نے انچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ہملٹن ماساکاڈزا نے چوراسی، چبھابھا نے بیالیس اور کریگ ایرون نے ایک سوتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5چھکے اور 11چوکے لگائے۔