Friday, April 19, 2024

کریمنلزنے فیصل اور سعد ایدھی کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دینی شروع کردیں

کریمنلزنے فیصل اور سعد ایدھی کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دینی شروع کردیں
March 11, 2017
کراچی(92نیوز)سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں  فیصل ایدھی نے درخواست کراچی سٹی کورٹ تھانے میں جمع کروادی ۔ تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ ایدھی صاحب کے فرزند فیصل ایدھی نے کراچی کے علاقے سٹی کورٹ میں ملنے والی دھمکیوں پر درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروادی  ۔ درخواست میں  پولیس کو بتایا گیا کہ ایدھی سینٹر میں 15 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزم جمشیداور اس کے ساتھیوں  نے فیصل اور سعد ایدھی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ دھمکیاں ملنے سے پہلے بھی اور دھمکیاں ملنے کے بعد بھی سماجی کام کرتے رہیں گے ۔