Thursday, May 9, 2024

کریم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہیڈکانسٹیبل فیاض خان شہید، ایک ڈاکو ہلاک

کریم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہیڈکانسٹیبل فیاض خان شہید، ایک ڈاکو ہلاک
November 9, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی  کے علاقے کریم آباد  میں  ہونے والے  مبینہ پولیس مقابلے میں  پولیس ہیڈ کانسٹیبل  فیا ض خان  شہید ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو  ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا،آئی جی سندھ نے مشتاق مہر نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہیں ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں سادہ لباس اہلکار اور مبینہ ڈاکوؤں کےدرمیان  فائرنگ کا  تبادلہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ سادہ  لباس میں  ملبوس ہیڈ کانسٹیبل فیاض خان شہید ہوگیا  ۔

چالیس سالہ اہلکار فیاض خان عزیز آباد  تھا نے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر آتے وقت کریم باد پر لوٹ مار کرتے دو ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی اس دوران  ہوئے  فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو  مارا گیا اور دوسرا فرار ہوگیا۔

شہید  ہیڈ کانسٹیبل فیاض  خان ماضی میں بہادری پر انعام بھی حاصل کرچکا ہے شہید فیاض خان کا آبا ئی تعلق مردان سے تھا اور تھانہ عزیز آباد میں فیملی کوارٹر میں رہائش پذیر تھا ۔

 شہید نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا  ہے ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ مشتا ق مہر نے مبینہ پولیس مقابلے  کے حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل سے تمام تر ضروری پولیس  اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔