Friday, March 29, 2024

کریش لینڈنگ کے الزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود پر 7جنوری کو فرد جرم عائد کی جائیگی

کریش لینڈنگ کے الزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود پر 7جنوری کو فرد جرم عائد کی جائیگی
January 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نشے میں جہاز اڑانے اور کریش لینڈنگ کے الزام میں گرفتار  پائلٹ عصمت محمودپرفردجرم عائدکرنےکےلیے سات جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ تفصیلات کےمطابق  پائلٹ عصمت محمودکوانسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پولیس نےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی عدالت نےملزم پائلٹ پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ۔عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ملزم عصمت محمودکو چالان کی کاپیاں بھی فراہم کی جائیں  ملزم پر شراب پی کر جہاز اڑانے اور  کریش لینڈنگ سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے ۔ دوسری جانب ملزم پائلٹ کا موقف ہے کہ ائیر لائن کو بچانے کے لیے اسے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے اس نے کریش لینڈنگ کر کے مسافروں  کی زندگیاں بچائی ہیں۔