Saturday, May 18, 2024

کرہ ارض پر درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے باعث قدرتی ماحول متاثرہورہاہے:وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات مشاہداللہ

کرہ ارض پر درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے باعث قدرتی ماحول متاثرہورہاہے:وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات مشاہداللہ
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کرہ ارض پر درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے باعث قدرتی ماحول متاثر ہو رہا ہے اور دنیا کے بڑے مغربی ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کرہ ارض پر تیزی سے بڑھتے درجہ حرارت سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کرہ ارض پرغیر معمولی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،درجہ حرات میں غیر معمولی اضافے کے باعث سال دوہزاربارہ پاکستان کا گرم ترین سال ثابت ہوا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ زمین پر ہونے والی ان تبدیلیوں کے باعث ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں ترقی پسندانہ رجحانات اور کاربن گیس کا زیادہ مقدار میں اخراج موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے۔ ان ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کو بہتر بنانے کی مد میں رکھے جانے والے فنڈزاب تک غریب ممالک پر خرچ نہیں کیے جاسکے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار دنیا کے امیر مغربی ممالک ہیں،امیر ممالک کو موسمیاتی تغیرات پر قابو پانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان ممالک کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔