Tuesday, May 7, 2024

کرکٹرمحمد سمیع کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ملزم گرفتار

کرکٹرمحمد سمیع کے گھر ڈکیتی کرنیوالے ملزم گرفتار
November 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  سندھ رینجرز اور کراچی پولیس نے  کرکٹر محمد سمیع کے گھر ڈکیتی کے ملزم سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔   ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نجی کمپنی کے دفتر سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرزاور پولیس نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  ڈکیتی اوربھتہ خوری کے شبہ میں  5 افراد کو پکڑا ،  ترجمان کے مطابق ملزمان کو اورنگی ٹاون سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار کیے جانے والوں میں ریحان، محمد عابد، محمد عامر، محمد جبران اور  سکندر شامل ہیں۔ ملزم ریحان نے ساتھیوں کی مدد سے کرکٹر محمد سمیع کے گھر سے 4 لاکھ  روپے کے زیورات لوٹ لیے تھے۔ انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں 22 کروڑ روپے  بھی اڑالیے تھے۔ ترجمان  کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔