Wednesday, May 1, 2024

کرکٹرز کی  وائرل ہونیوالی ویڈیو پرانی ہے ، پی سی سبی

کرکٹرز کی  وائرل ہونیوالی ویڈیو پرانی ہے ، پی سی سبی
June 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کے کڑے احتساب کی بجائے ان  کے دفاع میں آگئی، کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو دو دن پرانی قرار دے دی ۔ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف ناقص پرفارمنس پر پی سی بی بیک فٹ پرچلاگیا ، وضاحتوں  پر وضاحتیں جاری وہنے لگیں ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دو دن پرانی قراردیدیا۔ کرکٹ بورڈ ترجمان کی معصومیت تو دیکھیے کہتے ہیں  کرکٹرز نے میچ سے ایک  رات قبل نہیں بلکہ دوروز قبل فیملی کے ہمراہ آؤٹنگ کی،ترجمان کی بات مانیں  توسوال اٹھتا ہے کپتان سرفراز کی جمائیاں کس کھاتے میں ڈالیں ۔ فوٹیج میں شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا،وہاب ریاض ،امام الحق اور دیگر کھلاڑیوں کو دوستو ں کے ہمراہ شیشہ پیتے اور خوش گپیاں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پی سی بی نے ورلڈکپ کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیکر بڑی اکھاڑپچھاڑکا بھی عندیہ دیدیا ہے۔