Sunday, September 8, 2024

کرکٹرز کی عالمی تنظیم کا ٹیسٹ کم کر کے ٹی ٹوینٹی میچز بڑھانے کا مطالبہ

کرکٹرز کی عالمی تنظیم کا ٹیسٹ کم کر کے ٹی ٹوینٹی میچز بڑھانے کا مطالبہ
June 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فیکا نے ٹی ٹوینٹی میچز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھلاڑی ملک کی نمائندگی پر نجی لیگز کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مستقبل میں کرکٹرز اپنے ملک کی نمائندگی کم کریں گے اور مختلف لیگز کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔ ایک برطانوی اخبار نے فیکا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مختلف ممالک کے کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر سکتے ہیں اور اس کی وجہ ملک کی نمائندگی کی نسبت نجی ٹی ٹوینٹی لیگز کا دگنا معاوضہ ہے۔ فیکا نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ٹیسٹ میچز کم کر کے ٹی ٹوینٹی میچوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔