Friday, April 19, 2024

کرکٹر یاسر شاہ نے صوابی کے 130 خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے

کرکٹر یاسر شاہ نے صوابی کے 130 خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے
April 6, 2020

صوابی ( 92 نیوز) کورونا سے بچاؤ کےلئے لاک ڈاؤن کے باعث مزدور طبقہ بے روزگار ہوا تو فلاحی ادارے مدد کوپہنچے ، صوابی میں کورونا سے متاثرہ علاقے گوہاٹی میں بھی کرکٹر یاسر شاہ نے  130 خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے ۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے لاک ڈائون کے باعث مزدور طبقہ بے روزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ، غریب محنت کشوں کے حالات کا احساس کرتے ہوئے مختلف ادارے سرگرم ہوگئے،ضلع صوابی کے علاقہ گوہاٹی میں ایک سو تیس خاندانوں میں اشیاء خورد ونوش کی تقسیم کی گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ نے مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔

کورونا عالمی وباء ہے اس وباء سے بچاؤ کےلئے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہوا ہے مشکل کی اس گھڑی میں صرف حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا۔