Friday, April 26, 2024

کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد

کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد
December 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کرکٹر یاسر شاہ کو 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے لڑکی سے زیادتی کی، فرحان مبینہ طور پر لڑکی سے یاسر شاہ کی بھی بات کراتا تھا۔

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جب فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تو یاسر شاہ نے بھی فون پر دھمکیاں دیں کہ اگر تھانے گئی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔