Thursday, April 18, 2024

کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی پر پاکستانی قوم کا اپنے محسن کو خراج عقیدت

کرکٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی پر پاکستانی قوم کا اپنے محسن کو خراج عقیدت
October 7, 2020
 میلبورن (92 نیوز) پاکستانی عوام ڈین جونز کو نہیں بھولے۔ لیجنڈ آسٹریلین کرکٹر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر پاکستانی قوم نے اپنے محسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹوئٹر پر  پاکستانی سے گڈ بائی  ٹو ڈینو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ شائقین  پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے اپنے محبوب کوچ سے محبت  کا اظہار  کر رہے ہیں۔ صارف اقصیٰ ادریس ،مومن ملک اور امجد  کا کہنا ہے ڈئیر پروفیسر  ڈینو آپ  کی پاکستان میں کرکٹ  کی بحالی کے لیے خدمات یاد رکھی جائینگی ۔ آپ  ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں  گے۔ 24 ستمبر کو بھارت میں انتقال کرنے والے ڈین جونز کی آخری رسومات گزشتہ روز میلبورن میں ادا کی گئیں جس میں انکی اہلیہ اور بیٹیوں سمیت صرف دس افراد نے شرکت کی۔ ڈین جونز کے جسد خاکی کو انکے پسندیدہ اسٹیڈیم ایم سی جی میں لیپ آف آنر دیا گیا۔ گاڑی پر پھولوں سے جونز کا آسٹریلین ٹیسٹ کیپ نمبر 324 لکھا گیا تھا۔