Friday, April 26, 2024

کرکٹر محمدعرفان کی والدہ انتقال کر گئیں

کرکٹر محمدعرفان کی والدہ انتقال کر گئیں
January 9, 2017

لاہور (92نیوز) قومی کرکٹر محمد عرفان کی والدہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ گگومنڈی بورے والا میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد عرفان کی والدہ علالت کے باعث چند روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج  تھیں۔ آج صبح ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

آسٹریلیا میں پاکستان کے ون ڈے سکواڈ میں شامل محمدعرفان کو ان کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی ہے۔ محمدعرفان کی والدہ کی نماز جنازہ بورے والا کے علاقے گگومنڈی میں ہو گی جس کے بعد انہیں گگومنڈی میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔