Sunday, May 5, 2024

کرکٹر محمد حفیظ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

کرکٹر محمد حفیظ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
January 4, 2019
ڈھاکہ (92 نیوز) کرکٹر محمد حفیظ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ آل راؤنڈر کو 3 سے 5 گھنٹے تک روکے رکھا گیا۔ حفیظ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ ان کے پاس بنگلہ دیش کا ویزا نہیں تھا۔ ذرائع کےمطابق کرکٹر محمد حفیظ بغیر ویزا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ  کھیلنے ڈھاکہ پہنچے  تھے جہاں ڈھاکا ایئرپورٹ حکام نے انھیں روک لیا۔ بی پی ایل کھیلنے کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کو عام طور پر آن آرائیول ویزا جاری کیا جاتا ہے تاہم اس بار بنگلہ دیش میں  انتخابات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا لگوا کر آنے کی ہدایات کی گئی تھیں جس سے محمد حفیظ لاعلم تھے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کو ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا تھا۔