Friday, April 26, 2024

کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد

کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد
July 28, 2020
لاہور (92 نیوز) ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ قومی کرکٹرز پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 2014ء میں ایف بی آر سے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے تھے، قومی کرکٹر کا انکم ٹیکس سال 2014 کا آڈٹ کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 چھپانے پر وضاحت کیلئے متعدد بار مہلت دی۔ ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے، ان کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔