Friday, April 26, 2024

کرکٹر فل ہیوز کی موت کی وجوہات کا جائزہ لینے والے کمیشن کی رپورٹ جاری

کرکٹر فل ہیوز کی موت کی وجوہات کا جائزہ لینے والے کمیشن کی رپورٹ جاری
May 11, 2016
کینبرا (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر آنجہانی فل ہیوز کی موت کی وجوہات کا جائزہ لینے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کرکٹر کی موت کی وجہ ناقص ہیلمٹ یا ایمبولینس کا تاخیر سے پہنچنا نہیں تھی۔ دوران میچ گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی موت کی وجوہات کا جائزہ لینے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ اور ایمبولینس کا تاخیر سے پہنچنا فل ہیوز کی موت کی وجہ نہیں بنا۔ گیند لگنے کے فوری بعد فل ہیوز کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بیٹسمین کا ہیلمٹ بھی اس وقت کے معیار پر پورا اترتا تھا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کرکٹرز کی حفاظت کے لیے تجاویز بھی دی ہیں جن میں بیٹسمین، وکٹ کیپر اور پچ کے انتہائی قریب کھڑے ہونے والے فیلڈرز کا لازمی طور پر ہیلمٹ اور حفاظتی سامان پہننا تجویز کیا گیا ہے۔ چھبیس ٹیسٹ اور پچیس ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے فل ہیوز نومبر دو ہزار چودہ میں پچیس برس کی عمر میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران گیند لگنے سے چل بسے تھے۔