Sunday, September 8, 2024

کرکٹر عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کرکٹر عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
August 23, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک اور کرکٹر عمران خان بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹٰیسٹ کرکٹر عمران خان نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے، عمران خان کی بارات روایتی انداز میں سادگی سے منعقد ہوئی، دعوت ولیمہ میں دولہا روایتی سفید شلوار قمیض اور کالی واسکٹ میں ملبوس تھا، مبارک باد دینے والوں کے ساتھ  ساتھ سیلفیز بنانے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا تھا۔ عمران خان کے بقول اس نے جیون ساتھی کا انتخاب گھر والوں کی مرضی سے کیا۔ ولیمے کی تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپبر بیٹس مین رضوان اور صوابی سے سپنر یاسر شاہ نے بھی شرکت کی۔ دونوں کرکٹرز نے اپنے ساتھی کی خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔