Friday, March 29, 2024

کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
August 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے عمر اکمل کو  کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینا ان کے رہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔ پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر  اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر  میں بھی شرکت  کی ۔ عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ ختم ہو جائے گا  جس کے بعد وہ اس سال ڈومیسٹ کرکٹ کھیلنے  کے اہل ہوں گے۔