Friday, April 26, 2024

کرکٹر عمر اکمل کا بکیز سے ملنے کا اعتراف

کرکٹر عمر اکمل کا بکیز سے ملنے کا اعتراف
February 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کرکٹر عمراکمل نے بکیز سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے بکیز سے ملاقات کا پی سی بی کو نہیں بتایا تھا۔ عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا گیا۔ عمر اکمل پی سی بی کو اطلاع نہ کرنے پر معطل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ عمر اکمل کی ہوٹل میں آمد و رفت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی۔ اسپاٹ فکسنگ کے شبہات پر پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کے بعد عمر اکمل سے تحقیقات کیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی ڈیل ہو رہی تھی۔ عمر اکمل نے میچ فکسڈ کر لیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے پاس عمر اکمل اور فیصل نامی بکی کے درمیان ڈیل کے شواہد تھے۔ ڈیل سے عمر اکمل کو کروڑوں روپے ملنا تھے۔ پی سی بی نے عمر اکمل پر کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کر دی ۔