Thursday, April 18, 2024

کرکٹر صہیب مقصود کی رحیم یارخان کی ہیرا کنول سے شادی طے

کرکٹر صہیب مقصود کی رحیم یارخان کی ہیرا کنول سے شادی طے
January 7, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹر صہیب مقصود دلہا بننے کو تیار ہیں ۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی کی شادی رحیم یار خان کی ہیرا کنول سے طے پا گئی ہے ۔

مہندی کی تقریب 12 فروری کو جبکہ بارات 13 فروری ہو جائے گی ۔ صہیب مقصود کی دعوت ولیمہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 14 فروری کو ہوگی ۔

پاکستان کے لئے 26ایک روزہ اور20ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والےصہیب مقصود اب زندگی کی حقیقی اینگ کھیلنے کو تیار ہیں۔

صہیب مقصو 13 فروری کو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ہیرا کنول سےرشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔

انکا  ولیمہ ویلنٹائن ڈے کے دن یعنی 14فروری کوطے پایا ہے ۔ صہیب مقصود کا کہنا ہے گھر والوں کی پسند سے شادی کررہے ہیں۔

صہیب مقصود کہتے ہیں ہنی مون اور پی ایس ایل ساتھ ساتھ ہی منائیں گے ۔توجہ کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گی ۔

صہیب مقصود ان دنوں ڈپارٹمنٹل ایک روزہ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں ۔