Sunday, May 5, 2024

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا31 برس کی ہوگئیں

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا31  برس کی ہوگئیں
November 15, 2017

ممبئی (92 نیوز) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکتیس برس کی ہوگئیں، شعیب ملک نے بھی ثانیہ مرزا کو جنم دن کی مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا کہ وہ اپنی خوبصورت بیوی کو مس کر رہے ہیں۔

اہلیہ کے جنم دن پر دوری نے شعیب ملک کو اداس کر دیا،سابق کپتان نے ٹویٹ کیا کہ میری خوبصورت بیوی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔

سالگرہ پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کے علاوہ کرکٹرز اور فنکاروں نے  بھی انہیں  مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ثانیہ مرزا پندرہ نومبرانیس سو چھیاسی کو بھارت میں پیدا ہوئیں اور ٹینس کی دنیا میں  بھارت  کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں بھی خاصی مقبول ہیں۔ ثانیہ مرزا بھی کرکٹ میچ میں شعیب ملک کی اننگز کےدوران کرکٹ میچ میں بھی کافی دلچسپی لیتی ہیں۔