Sunday, September 8, 2024

کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا

کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا
September 18, 2017

لاہور (92 نیوز) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔

شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے لیا ہے چند روز میں اپیل دائر کریں گے۔ پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے۔ امید ہے ہمیں ریلیف ملے گا۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے ۔ شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے،کرکٹرپر پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہوا ہے۔