Sunday, September 8, 2024

کرکٹر شامی کا خاندان بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ، پولیس نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر بھائی کو گرفتار کر لیا

کرکٹر شامی کا خاندان بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ، پولیس نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر بھائی کو گرفتار کر لیا
January 16, 2016
امروہا(ویب ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ ہو گئی  مسلمان کرکٹر محمد شامی بھی انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر شامی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ادھر بی جے پی نے دھمکی دی ہے کہ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ میں منگل کر یں گے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی پولیس ایک بار پھر انتہا پسندی پر اتر آئی بھارتی باؤلر محمد شامی کے خاندان پر گائے ذبح کرنے کا الزام دھر دیا اور محمد شامی کے بھائی حسیب کو امروہا سے گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ حسیب کو پوچھ گچھ کے دوران جھگڑا کرنے پر حراست میں لیا گیا بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے بھی محمد شامی کے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں  جبکہ محمد شامی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو جان کا خطرہ ہے۔ ادھرمسٹر پرفیکٹ کو بی جے پی کے غنڈوں نے دھمکی دی ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ میں منگل کر یں گے فلم کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو شاہ رخ خان کی فلم کے ساتھ کیا تھا۔