Monday, May 13, 2024

کرکٹر ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

کرکٹر ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل
October 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کرکٹر ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیئے گئے۔

ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے پلیئر ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔